اقوام متحدہ کی گاڑی میں مرداورعورت کی شرمناک حرکت

تل ابیب(کائنات نیوز) یواین او کی گاڑی میں بیچ بازار جنسی تعلق پرمبنی ایک ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہورہی ہے جس میں عالمی ادارے کی ایک گاڑی میں خاتون اورمردکوشرمناک حرکات کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے ۔اسرائیلی خبررساں ادارےٹائمز آف اسرائیل کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اس نے اس ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو مبینہ طور پر تل ابیب کے ساحل کے قریب ایک مرکزی سڑک پر فلمائی گئی تھی۔اٹھارہ سیکنڈ کی یہ ویڈیو جمعہ کو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ لباس پہنے ایک خاتون گاڑی میں سوار مرد کے ساتھ اخلاق باختہ حرکات کررہی ہیں۔ گاڑی میں صرف ایک شخص موجود نہیں ہے بلکہ ڈرائیور کے علاوہ ساتھ والی نشست پر ایک شخص کو سوئے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے البتہ ویڈیو میں ڈرائیور کی شکل نظر نہیں آئی۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں اپنے ادارے کی ایک گاڑی میں مبینہ طور پرجنسی تعلق کی ویڈیوپرشدید صدمے اوراضطراب کاشکارہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس کے ترجمان سٹیفان ڈوجاریک نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں نظر آنے والے رویے کو قابلِ نفرت قرار دیا ہے۔اوراس معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔

اب بیرون ملک جانے والی سوڈانی خواتین کا ائیرپورٹ پر وزن ہو گا؟

اپنی رائے کا اظہار کریں