سکول کھولنے ہیں یانہیں ،فیصلہ کب کریں گے ،وزیرتعلیم نے بتادیا

اسلام آباد(کائنات نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباؤ ہے تاہم اس بارے میں فیصلہ 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کریں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام بچوں کو پاس کردیا گیا ہے

اور یہ فیصلہ بین الصوبائی کانفرنس کا تھا، اس کی راہ میں کچھ قانونی مسائل کہیں کہیں آرہے ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباؤ ہے، ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اولین ہے، جو بھی فیصلہ کریں گے بہت احتیاط سے کیا جائے گا۔

آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فردِ جرم عائد،سابق صدر پھنس گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں