پاکستان معروف گلوکار کو اپنی اور بپاشا کی ملاقات یاد ستانے لگی

کراچی (کا ئنا ت نیو ز) معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار اور انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے اپنی اور بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کئی بڑے فنکاروں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے

جن میں معروف اداکار فواد خان، ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان، عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم وغیرہ شامل ہیں۔ان مشہور شخصیات کو ان کی قابلیت کے باعث سرحد پار بھی سراہا جاتا ہے۔پاکستان میوزک انڈسٹری کے ایک اور نمایاں>گروپ اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بھی بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں کے لیے گانے گائے ہیں، جن میں جان ابراہم اور سنجے دت کی فلم زندہ، شوٹ آئوٹ اٹ لوکھنڈوالا، مائے نیم از خا ن اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔اسٹرنگز کے رکن بلال مقصود نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 16گھنٹے پہلے ایک پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی دو تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا ہے کہ ’بپاشا باسو ایک اچھا کھیل تھی۔‘انہوں نے لکھا کہ اس تصویر میں بپاشا باسو اسٹیج پر اْس وقت آئیں جب وہ جان ابراہم کے کپڑوں کے اسٹور کی لانچنگ تقریب کے دوران ’سر کیے پہاڑ ‘ گانا گا رہے تھے۔

مقبول ترین کریم فیئر اینڈ لولی بنانے والی کمپنی یونی لیور کا کریم کا نام تبدیل کرنیکا اعلان۔

اپنی رائے کا اظہار کریں