فیس بک استعمال کرنےو الے ہوشیار، لاہور میں فیس بک پوسٹ پر ایک کمنٹ نے خون کی ندیاں بہا دیں

اسلام آباد (کائنات نیوز ) سوشل میڈیاکی وجہ سے جہاں پوری دنیا بہت قرب آچکی ہے تاہم ابھی بھی بہت سی ایسی چیزیں ہیں جنہیں ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے اور ان میں سر فہرست سوشل میڈیا کا استعمال ہے ۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا کے استعمال سے جس قدر زندگیاں تباہ و برباد ہوئی ہیں اگر ان پر غور کیا جائے تو الامان ، الحفیظ ۔

قارئین ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے ایک نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں فیس بک پوسٹ پر کومنٹ کرنا جرم بن گیا اور ایسا لرزہ خیز جھگڑا ہوا کہ خو ن کی ندیاں بہہ گئیں ۔ قارئین ہوا کچھ یوں کہ لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک شخص نے اپنی فیس بک پروفائل پر ایک تصوئیر شئیر کی جس پر اس کے کچھ دوستوں نے نازیبا کمنٹ کردیے۔کمنٹس پڑھ کر تصویر شئیر کرنے والے شخص اور اس کے دوست مشتعل ہوگئے اور دوسرے گروپ سے جھگڑا کرلیا۔ تصویر شئیر کرنے والے ملک ریاست گروپ نے موقع دیکھ کر گجومتہ سٹاپ کے قریب مستانا گروپ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو نوجوان یعقوب اور شہزاد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خبردار، ہوشیار!کرونا اسپرے کی آڑ میں ڈاکو وارداتیں کرنے لگے، سونااور نقدی لے کر فرار

 

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!