دن کی ابتدا ان 11 کاموں سے کرنے سے جسم و دماغ کو توانائی کو بُوسٹر مل جاتا ہے

کائنات نیوز! رات کی اچھی نیند سارے دن کے کاموں کو آسان بنا دیتی ہے کیونکہ جسم و دماغ اس نیند سے تروتازہ ہوجاتے ہیں اور روزمرہ کے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے پُوری توانائی کیساتھ ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم اُن عادتوں کا ذکر کریں گے جن کیساتھ اگر ہم اپنی صبح کا آغاز کریں تو جسم و دماغ کی انرجی کو بُوسٹر مل جائے گا اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

نمبر 1 صبح کی چائے یا کافی میں نمک شامل کریں

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کُچھ لوگ چائے اور کافی میں چینی کی بجائے نمک ڈالکر پیتے ہیں اور اگر آپ نے خود سے بھی یہ کام کیا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ اس سے چائے اور کافی کا ذائقہ منفرد ہوجاتا ہے۔ صبح کے وقت چائے یا کافی میں ایک چُٹکی نمک ڈالکر پینے سے جہاں مُنہ کا ذائقہ جو رات بھر سونے سے بد ذائقہ محسوس ہوتا ہے بہتر ہوجاتا ہے اور کیفین کے ساتھ نمک مُنہ کے ذائقے کیساتھ ساتھ طبیعت کو بھی خوشگوار کرتا ہے جس سے دن کے باقی کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

نمبر 2 اپنے ناشتے میں انڈے کو لازمی شامل کریں

ایسے افراد جو صبح کے ناشتے میں انڈہ لازمی کھاتے ہیں اُن کے جسم میں ایسے افراد کی نسبت جو انڈہ نہیں کھاتے زیادہ توانائی ہوتی ہے اور اگر آپ انڈے کے ساتھ ناشتے میں چائے یا کافی پیتے ہیں تو کفین اور انڈہ آپ کے جسم کی انرجی کو بُوسٹر لگا دیتا ہے۔

نمبر 3 دارچینی کو ناشتے میں شامل کریں

آپ صبح کی چائے میں دارچینی کو بھی لازمی استعمال کریں اس سے آپ کی چائے یا کافی جہاں آپ کو کیفین مہیا کرے گی وہاں دارچینی ڈالنے سے اس میں تھیانائن کا اضافہ ہوگا اور کفین اور تھیا نائن کا اکھٹا استعمال توجہ میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور دارچینی جہاں اور بیشمار خوبیوں کی حامل ہے وہاں یہ آپ کے مُوڈ کو بھی خوشگوار بناتی ہے اور صبح کا اچھا مُوڈ دن کے سارے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 4 نہار مُنہ پانی کا ایک گلاس لیموں کے ساتھ پی لیں

پانی زندگی ہے اور رات بھر کی نیند کے بعد نہار مُنہ پانی جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور اگر آپ نہار مُنہ پانی کے ایک گلاس میں لیموں ڈال کر پینے کی عادت اپنا لیں تو یہ جہاں دماغ کو تروتازہ کردے گا وہاں فاضل چربی پکھلا کر اضافی وزن کم کرے گا اور جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جس سے اضافی توانائی ملے گی۔

نمبر 5 صبح کے ناشتے میں جو کا دلیہ شامل کریں

صبح کے ناشتے میں جو کا دلیہ جہاں جسم کے لیے بہترین توانائی مہیا کرتا ہے وہاں اس سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور جلدی بھوک نہیں لگتی، ایک تحقیق کے مُطابق ایسے افراد جو صبح زیادہ کاربوہائیڈریٹس والے کھانے کھاتے ہیں وہ دُوسرے افراد کی نسبت اپنے کاموں میں زیادہ الرٹ ریتے ہیں۔

نمبر 6 اپنے بیڈ روم کو برائٹ رنگوں سے سجائیں

برائٹ رنگ مُوڈ کو بہتر بناتے ہیں اور صبح کے وقت سُورج کی روشنی جب کمرے میں داخل ہوتی ہے تو یہ اُس روشنی کو جذب نہیں کرتے اور آپ کے ماحول کو روشن کردیتے ہیں اور یہ روشن ماحول آپکی نفسیات پر اثر انداز ہوتا ہے اور آپ کو دن کے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے بہتر طور پر تیار کرتا ہے۔

نمبر 7 اپنے دن کا لباس ایک دن پہلے تیار کریں

آپ نے اگلے دن کیا پہننا ہے اس بات کا فیصلہ صبح اُٹھنے سے پہلے یعنی رات کو سونے سے پہلے کر لیں اور اپنا لباس تیار کرکے رکھیں اس سے صبح کے وقت آپکے دماغ کی توانائی بچے گی اور آپ جلدی کام کے لیے تیار بھی ہو جائیں گے۔

نمبر 8 دن کے کاموں کی فہرست بنا لیں

آپ نے سارے دن میں کیا کیا کام سر انجام دینے ہیں اس کی فہرست اگر ایک دن پہلے بنا لیں گے تو جہاں آپ کے کام کرنے کی سپیڈ میں اضافہ ہوگا وہاں دماغ کو زیادہ توانائی نہیں خرچ کرنی پڑے گی اور آپ اپنے کام بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔

نمبر 9 آلارم کلاک اور موبائل فون بستر سے دُور رکھیں

سونے سے پہلے اپنے فون کو چارجنگ پر لگائیں تاکہ صبح کے وقت آپ کا فون پُوری طرح چارج ہو اور اگر آلارم لگاتے ہیں تو آلارم کلاک کو بھی بستر سے دُور رکھیں تاکہ نیند سے جلد بیدار ہونے میں آسانی ہو۔

نمبر 10 گھر سے نکلتے وقت اپنے ساتھ تھوڑا ڈرائی فروٹ رکھیں

صبح کے وقت گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے بیگ میں اپنا من پسند ڈرائی فروٹ اور پانی کی بوتل ضرور رکھیں ان دونوں چیزوں سے جہاں آپ کو ذہنی سکون حاصل ہوگا وہاں انہیں کھانے سے آپ کو سارا دن توانائی کا خزانہ ملتا رہے گا اور آپ جہاں ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچے رہیں گے وہاں ڈرائی فروٹ سے اپنی بھوک کو کام کے دوران مٹا بھی سکیں گے جس سے جسم و دماغ دونوں کی توانائی اپنے عروج پر کام کرتی رہے گی۔

نمبر 11 ورزش کریں

صبح کی ورزش جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور خون سارے جسم کو آکسیجن سپلائی کرتا ہے اس لیے صبح کے وقت ورزش کو اپنی روٹین لازمی بنائیں۔پوسٹ اگر اچھی لگے تو لائک اور شیئر ضرور کریں۔شکریہ

 

زیتون کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر آپ اس سے ایسا فائدہ اٹھاسکتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!