جو اپنے بچوں کا باپ نہیں بن سکا وہ اپنے ملک کا باپ کیاخاک بنےگا؟

اسلام آباد(کا ئنا ت نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تقریرکرتے ہوئے کہاکہ 5اگست کوجوکشمیرکافیصلہ ہواآپ اس میں ملوث نہ ہوتے امریکہ میں کشمیرکوبیچ کرنہ آتے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری وہ شخص ہیں جنہوں نے اس پارلیمنٹ کومضبوط کیا۔

وزیراعظم کومضبوط کیاجوا س ایوان میں آناپسندنہیں فرماتے۔ر آصف علی زرداری نے صوبوں کواٹھارویں ترمیم کےذریعے ان کے حقوق دئیےجبکہ عمران خان صاحب نے ہماری مائوں ،بہنوں اوربچوں کی قربانیوں کورسواکیاجب انہوں نے اسمبلی میں اسامہ بن لادن کوشہید کہا۔شازیہ مری کایہ کہناتھاکہ اسمبلی میں شورشراباشروع ہوگیا،شازیہ مری نے سپیکرسے سوال کرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان سے بطورماں پوچھناچاہتی ہوں کہ انہوں نے اپنے بچوں کی سکول فیس کتنی مرتبہ اداکی ہے۔میں اپنی بچیوں کی سکول فیس بھرتی ہوں ہرپاکستان جویہاں ایوان میں بیٹھاہے یاملک کے کسی بھی شہرمیں ہے وہ اپنے بچوں کی سکول فیس اٹھاتاہے۔اس شخص نے تواپنے بچوں کاباپ بن کرنہیں دکھایاوہ ہمارے بچوں کاباپ کیسے بنے گا۔

سکول کھولنے ہیں یانہیں ،فیصلہ کب کریں گے ،وزیرتعلیم نے بتادیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!