نوازشریف سے ملاقات امیتا بھ بچن پاکستان آنے کے شدیدخواہشمند

لاہور(کائنا ت نیو ز ) نامورپاکستانی ادکار عدیل چودھری نے کہا کہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوںنے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ ان کی والدہ کا تعلق لائیل پور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوںنے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔ عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

وہ طیارہ جو 1955 میں 57 مسافروں کے ساتھ اُڑا اور 1992 میں 37 سال بعد کس ایئر پورٹ پر اُترا؟

اپنی رائے کا اظہار کریں