مزیدار سجی پلاوٴ بریانی بنانے کی آسان ترکیب

 – اجزاء

1 چکن (ثابت رکھ کر کٹ لگوا لیں) ایک سے سوا کلو2 چاول (دھو کر بھگو دیں) تین پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ5 ثابت لال مرچ چار سے چھ عدد6 چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ7 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ8 سرکہ دو کھانے کے چمچ9 تیل حسب ضرورت –

تیار کرنے کی ترکیب

1چکن دھو کر چھنی میں رکھ دیں، تاکہ خشک ہو جائے،ایک باول میں تین سے چار پیالی پانی،ادرک،لہسن کا پیسٹ،نمک،لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں اور اس میں چکن ڈال کر چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔2 بعد ازاں چکن نکال کر اس پانی کو ایک طرف رکھ دیں۔3اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک فرائی کرلیں۔4اس دوران چکن پر وقفے وقفے سے چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔5پھر دو چمچوں کی مدد سے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہرا فرائی کرکے نکال لیں(خیال رہے کہ ساتھ ہی چکن کا اپنا پانی بھی خشک ہو جائے)۔6اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں حسب ضرورت تیل گرم کریں اور ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں۔7پھر چاول اور جس آمیزے میں چکن میرینیٹ کی تھی ،ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔8جب پانی خشک ہونے لگے ،تو اس میں چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔9رائتے اور پیاز کی سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں