شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، عمارتیں بہہ گئیں،امدادی کارروائیاں شروع

شدید بارشوں

بیجنگ (کائنات نیوز) چین میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلابی ریلوں میں سیکڑوں عمارتیں بہہ گئیں، کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔دریاؤں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، فلڈ گیٹ کھول دیئے گئے ہیں، امدادی کارکن پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کررہے ہیں

اس کے باوجود متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب کے سبب لاکھوں ایکڑ علاقے پر کھڑی فصلیں تباہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ایک کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں جن کے گھر ریلے میں بہہ گئے۔ امدادی اہلکاروں نے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جہاں اشیائے خورو نوش کی وافر مقدار پہنچائی گئی ہے۔ بعض مقامات پر سڑکیں اور پل بھی پانی میں بہہ گئے جس کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے دریا سونا اگلتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!