خدارا اپنی بہن بیٹیوں کو ان درندوں سے بچائیں، لاہور کے معروف انگلش میڈیم سکول میں طالبات کیساتھ گندی حرکت کا واقعہ

بہن بیٹیوں کو

اسلام آباد (کائنات نیوز ) پاکستان میں کرونا کا عذاب بھی پاکستانیوں کو ذلت کے گڑھوں سے نکال نہ سکا، بد بخت پاکستانی اساتذہ اسکول جیسی مقدس جگہ ان کی تذلیل کرتے رہے ، ان کی دیکھا دیکھی سکول کے اکائونٹنٹ کا بھی حوصلہ بڑھ گیا اور وہ بھی طالبات سے انتہائی غلیظ مطالبے کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع معروف انگلش میڈیم اسکول میں

جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی طالبات نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کچھ اساتذہ انہیں ہراساں کرتے ہیں اور یہاں تک کے ان کے پرائیویٹ پارٹس پر ہاتھ لگاتے ہیں ۔ طالبات نے بتایا کہ اسکول کا اکاؤنٹنٹ بھی انہیں رات اکٹھے گزارنے کا کہتا اور انکار پر دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ طالبات نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ جب انہوں نے اپنی خاتون ٹیچر کو آگاہ کیا تو انہوں نے بھی انکا ساتھ نہ دیا اور خاموش رہنے پر زور دیا۔ طالبات کی شکایت کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کی اور کلاس ٹیچر سمیت 4 ملزمان کو ملازمت سےفارغ کر دیا ہے تاہم اسکول انتظامیہ نے پولیس سے اس معاملے کو چھپایا اور انہیں اطلاع نہیں دی۔ اب پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

میٹرک فیل چائے فروش کی انقلابی ایجاد،بڑے بڑوں کی دکانیں بند،مزید جانیئے اس پوسٹ میں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!