لوجی! میتھی سمجھ کر چرس‘‘ کے پتوں کا سالن بنا کر کھانےو الے خاندان کیساتھ کیا ہوا

میتھی سمجھ کر چرس

اسلام آباد (کائنات نیوز) میتھی سمجھ کر ’’ چرس‘‘ کے پتوںکا سالن بنا کر کھانےو الے خاندان کیساتھ کیا ہوا ، خبر پڑھ لیں کہ کہیں بے احتیاطی میں آپ کیساتھ بھی ایسا نہ ہو جائے ۔۔۔۔چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر پکا کر کھانے کے بعد پوری فیملی ہسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع بھارت ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے جہاں ایک کسان نے

غلطی سے چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر ایک نتن نامی شخص کو بیچ دی۔ نتن نے گھر جا کر میتھی کی سبزی بنانے کی فرمائش کی جس کے بعد شام کو گھر کے تمام افراد نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد گھر کے کچھ افراد سستی کا شکار ہو گئے جبکہ کچھ افراد بہوش ہو گئے، طبیعت بگڑنے ہر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پڑوسیوں نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب ہمیں نتن کی گھر والوں کے بارے میں اطلاع ملی تو ہم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی تھی۔ پولیس نے گھر کے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی جس کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ گھر کے تمام افراد نے غلطی سے میتھی کی بجائے چرس کی سبزی کھا لی ہے۔تا ہم پولیس نے کسان سے بھی تفتیش کی جس پر اس کا کہنا تھا کہ اس نے مذاق کے طورپر انہیں یہ پتے دیئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گھر کے تمام افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کیا بارش کا پانی کرونا وائرس کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کے اہم انکشافات

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!