’’حضرات! ایک ضروری اعلان سنیں میں نے اپنی شریک حیات سے علیحدگی اختیار کر لی ہے

اسلام آباد (کائنات نیوز ) نواحی گائوں ناظر پکا کے مقامی نوجوان اشفاق احمد نے ناراض بیوی گائوں کی جامع مسجد کے لائوڈ سپیکر سے طلاق دینےکا اعلان کر دیا ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اشفاق کی شادی 15ماہ قبل ہوئی ، 3ماہ کی بیٹی بھی ہے ، بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ،

گزشتہ روز اشفاق کے رشتے دار منانے گئے تو لڑکے والدین نے اشفاق اور اس کے والدین کو بھیجنے کی شرط رکھی ، صورتحال کا علم ہونے پر اشفاق مسجد جا پہنچا اور لائوڈ سپیکر چلا کر پہلے اپنا تعارف کرایا اور پھرپورے گائوں کو مخاطب ہو کر بار بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کرتا رہا ۔گائوں کے لوگ مسجد کے باہر جمع ہو گئے اور اقدام کیخلاف سخت احتجاج کیا ، اہل علاقہ کے مطابق علمائے دین سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طلاق ہو چکی ہے ۔

دولہا نے شادی کے ایک روز بعد دلہن بیچ دی شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کوکتنے میں فروخت کیا ؟ افسوسناک تفصیلات

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!