عوامی دباؤیاکچھ اور، اسلام آبادمیں مندرکی تعمیرروک دی گئی

اسلام آباد(کائنات نیوز )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے اسلام آبادمیں مندرکی تعمیرروک دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ایچ 9میں چند دن قبل مندرکی تعمیر کاافتتاح ہواتھالیکن عوامی حلقوں کی جانب سے شدیددبائو کی وجہ سے اب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مندرکی تعمیر روک دی اورحکومت نےاس معاملے کواسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنےکافیصلہ کیاہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کا فیصلہ مذہبی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقلیت کی عبادت گاہ کے لئے فنڈز کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ہونے کی وجہ سے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں یہ کون ہے، کروڑوں پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار کا بچپن

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!