اسلام آباد(کائنات نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانتی مچلکوں پر دستخط کردیئے ، شہبازشریف کورونا سے بچائو کی حفاظتی کٹ پہن کر ہائیکورٹ پہنچے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر کی ضمانت منظور کررکھی ہے
لیکن کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شہبازشریف مچلکوں پر دستخط نہیں کرسکے تھے ۔ شہبازشریف مکمل حفاظتی اقدامات کیساتھ احاطہ عدالت پہنچے جہاں انہوں نے گاڑی میں ہی بیٹھ کر ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے
اپنی رائے کا اظہار کریں