اسلام آباد میں مندر کی تعمیرپر وزیر اعظم عمران خان نے بالآخربڑا حکم جاری کردیا

مندر

اسلام آباد(ککائنات نیوز)  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندرکی تعمیر ، وزیر اعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی اور مشاورت حاصل کرنے کی ہدایت کردی ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور نے مندر کی تعمیر کے معاملے کی حساسیت اور مذہبی و سیاسی حلقوں کی جانب سے آنے والے ردعمل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ہندو ایم این ایز نے2017 میں عبادت گاہ کی تعمیر کے لیے ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دی تھی، وزارت انسانی حقوق کی درخواست پر سی ڈی اے نے 2017 میں ہی مندر کیلئے جگہ الاٹ کی، اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے وزارت مذہبی امور کو بھی مندر کی تعمیر کیلئے فنڈ زکی درخواست کی تھی ۔یاد رہے کہ مندر کی تعمیر کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سمیت بہت سی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا۔

ہائیکورٹ پیشی پرشہبازشریف ایسا لباس پہن کر پہنچ گئے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!