پاکستانی ہوشیار ، انتہائی معروف شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر چیتے کا خوفناک حملہ

اسلام آباد (کائنات نیوز)  پاکستانی ہوشیار ، انتہائی معروف شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر چیتے کا خوفناک حملہ ، افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔ مری کے علاقے میں ایک خوں خوار چیتے نے اچانک موٹر سائیکل سواروں پر حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مری میں کلڈنہ کے نواحی علاقے سندھیاں روڈ پر گزشتہ روز چیتے نے 2 افراد پر حملہ کر دیا

چیتے کے حملے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مراد علی اور مدثر عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، مراد علی کا تعلق گاؤں سندھیاں سے جب کہ مدثر عباسی کا تعلق سترہ میل سے ہے۔ رپورٹس کے مطابق چیتے کے حملے کے بعد دونوں افراد نے شدید مزاحمت کی، جس کے باعث ان کی جانیں بچ گئیں اور چیتے کو انھیں زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق سندھیاں روڈ پر دو افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ایک چیتے نے اچانک ان پر حملہ کر دیا، اچانک حملے سے انھیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا جس کے باعث چیتے نے انھیں زخمی کر دیا، تاہم مزاحمت کی وجہ سے چیتے کو بھاگنا پڑا۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی افراد کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کر دیا، جہاں انھیں طبی امداد دے رخصت کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مری میں اس سے قبل بھی چیتے مقامی لوگوں پر متعدد بار حملے کر چکے ہیں، جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ برس مارچ میں ایک جنگلی چیتے نے خیبر پختون خواہ کے ہزارہ ڈویژن میں حملے کر کے 8 سالہ سفیان نامی بچے کی جان لی تھی، ایبٹ آباد کے نواحی پہاڑی علاقے نملی میرا کا رہائشی 8 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اُس پر جنگلی چیتے نے حملہ کیا۔

پاکستان سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!