خبردار! غمگین فلمیں دیکھنا صحت کیلئے انتہائی تباہ کن کارنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کی تحقیق میں ہوشربا انکشاف

اسلام آباد(کائنات نیوز )آنسو بہانے پر مجبور کرنے والی یا دکھی فلمیں کئی لوگوں کو اچھی لگتی ہیں مگر یہ انسان کے جسمانی وزن کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوتی ہیں ،یہ دعویٰ ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔کارنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کی تحقیق کے مطابق جذباتی و اداس کردینے والی فلموں کی شائقین انھیں دیکھتے ہوئے منہ زیادہ چلانا پسند کرتے ہیں

اور کسی کامیڈی فلم دیکھنے والے کی نسبت 28فیصد زیادہ خوراک اپنے پیٹ کا ایندھن بنالیتے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ دکھی فلمیں ان لوگوں کو کوئی بھی جلدہاتھ میں آجانے والی چیز زیادہ کھانے پر اکساتی ہے جو توند بڑھانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اور کھانے کا یہ جنون کم وقت میں جسم میں اتنی زیادہ کیلوریز بڑھا دیتا ہے جو کمر اور پیٹ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے اور لوگوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوپاتا۔

خواتین کو انتہائی بد صورت مرد بھی پسند کیوں آجاتے ہیں؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا،

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!