کسی سے دوستی بڑھانے کےلئے اسکی ابتدا ٹھنڈے مشروب سے نہیں بلکہ کس چیز سے کرنی چاہئے

ٹھنڈے مشروب

کائنات نیوز! ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی سے دوستی بڑھانا چاہتے ہیں تو اسکی ابتدا ٹھنڈے مشروب سے نہیں بلکہ گرم چائے کی پیالی کے ساتھ کیجئے کیونکہ چائے کی پیالی کی یہ گرماہٹ ہاتھ سے نکل کر سیدھا دل کو گرما سکتی ہے۔ ہمارا کسی شخص کے ہاتھ میں گرم گرم چائے کا کپ تھمانا اسے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کی طرف مائل کرسکتا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے سکول میں اچھی کارکردگی دکھائیں تو اپنے گھر میں روزانہ یہ کام کریں

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے سکول میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور بااخلاق ہوں، تو خاندان کے تمام افرد مل کر کھانا کھانے کی عادت اپنائیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ 2012ءمیں ہونے والے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں تین تہائی سے بھی کم خاندان ہر روز اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، جس کے باعث بچوں کے مزاج پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ماہرین نفسیات نے نئی تحقیق کے لئے سکولوں میں پڑھنے والے 6 سے11 سال کی عمر کے بچوں کا اپنا ہدف بنایا اوران کےرویے، سکول میں کارکردگی اور سماجی مہارتوں کا تجزیہ کیا۔ فیملی سائیکالوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیق میں ماہرین نے یہ پتہ چلایا کہ جو خاندان اکٹھے کھانا کھاتے ہیں، ان کے بچے مثبت سماجی مہارتوں کے حامل اور سکول میں ان کی کاردگی دوسروں کی نسبت 10 فیصد زیادہ بہتر پائی گئی۔ اس ضمن میں مڈل سیکس یونیورسٹی میں ماہر نفسیات ڈاکٹر فیونا سٹار کا کہنا ہے کہ ” اکٹھے مل کر کھانا کھانے سے والدین کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ جان سکیں کہ ان کے بچوں کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ اور یہ وہ وقت ہوتا ہے، جب بچوں کو بولنے اور سننے کی مہارتیں سیکھنے کے لئے والدین کی مدد درکار ہوتی ہے۔

خبردار! غمگین فلمیں دیکھنا صحت کیلئے انتہائی تباہ کن کارنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کی تحقیق میں ہوشربا انکشاف

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!