لمبی زندگی کیلئےسبزیوں کا استعمال موثر بر طانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

لمبی زندگی

کائنات نیوز! غذا سے گوشت کو لگ بھگ مکمل طورپر نکال دینا طویل زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے یہ دعویٰ بر طانیہ میں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آ یاہے ۔امپر ئیل کا لج لندن کی تحقیق کے مطابق اپنی غذا کو پھلوں اور سبزیوں سے بھر پور کر دینا امراض قلب اور فالج جان لیوا امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے ۔

تحقیق کے دوران لاکھوں یورپی شہریوں کی غذائی عادات اورطرز زندگی کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکا لا گیا ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اکثر سبزیوں و پھلوں پر مشتمل غذایعنی کبھی کبھار گوشت بھی استعمال کرتے ہیں ان میں شر یانوں کے امراض کے نتیجے میں ہلاک ہونے کاخطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھر پور غذا اپنی غذائیت کی بناءپر بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، بنیادی طور پر زمین سے نکلنے والی غذا حیوانی خوراک کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے ۔تحقیق بتایا گیا ہے کہ حیوانی غذا سے مکمل طورپر گریز کی بجائے اس کی کچھ مقدار کا سبزیوں کے ساتھ استعمال دل کے امراض اور فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ کم کرنے کا موثر ذر یعہ ہے

کسی سے دوستی بڑھانے کےلئے اسکی ابتدا ٹھنڈے مشروب سے نہیں بلکہ کس چیز سے کرنی چاہئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!