سام سنگ اپنا سب سے طاقتور ترین بیٹری والا سمارٹ موبائل فون مارکیٹ میں لا رہی ہے

اسلام آباد (کائنات نیوز)  سمارٹ فون یوزر چاہتے ہیں کہ ان کا موبائل دنیاکا سب سے بہترین موبائل بھی ہو اور اس کی بیٹری ٹائمنگ بھی ایسی زبردست ہو کہ جتنا چاہیں استعمال کر لیں لیکن وہ ختم نہ ہو، اگر آپ بھی یہی چاہتے ہیں تو آپ کا انتظار ختم ہونے کو ہے ۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا نیا سمارٹ فون متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے

جسے گلیکسی ایم 41 یا ایم 51 کا نام دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ چین میں اسے سرٹیفائیڈ بھی کرایا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ فون میں 6800 ایم اے ایچ بیٹری ریٹڈ گنجائش ہے تو یہ گنجائش 7000 ایم اے ایچ ہوگی یعنی اتنی طاقتور بیٹری جو آج کل عام طور پر ٹیبلیٹس میں دی جاتی ہے۔ اس فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر یہ واضح ہے کہ اسے گلیکسی ایم سیریز کا حصہ بنایا جائے گا

موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی رفتار تیز کریں، آسان سا طریقہ کار سامنے آگیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!