وٹامن ڈی کا زیادہ استعمال دل کی بیماری اور فالج کا سبب تحقیق میں ہوشربا انکشافات

اسلام آباد(کائنات نیوز)  وٹامن ڈی کو جہاں انسانی جسم کے بعض امراض کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے وہیں اس کی زیادتی دل کی بیماری اور فالج کا بھی سبب بنتی ہے۔ڈنمارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے ساتھ ساتھ اس کی زیادتی بھی انسانی صحت کو بری طرح متاثرکرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق

وٹامن ڈی کی زیادتی نہ صرف امراض قلب میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے فالج کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں شامل طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ انسانی خون میں وٹامن ڈی کی سطح 50اور 100نینوگرام فی لیٹر کے درمیان ہونی چاہیئے کیونکہ وٹامن ڈی کی زیادتی صحت پر منفی اثرڈالتی ہے جب کہ وہ لوگ جو طویل عرصے تک وٹامن ڈی کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں کیلشیم کی اضافی مقدار جذب ہونے کی وجہ سے گردوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے

لمبی زندگی کیلئےسبزیوں کا استعمال موثر بر طانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!