خبردار! غلط مو بائل فون پکڑنے سے انگلیاں ناکارہ بھی ہو سکتی ہیں

موبائل فون

اسلام آباد(کائنات نیوز) اگر آپ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اسے سہارا دینے کے لیے چھوٹی انگلی استعمال کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیے کیونکہ جاپانی تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ یہ عادت آپ کی چھوٹی انگلی کو ہمیشہ کے لیے ناکارہ بناسکتی ہے۔موبائل فون ساز کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو نے وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ

موبائل فون کے طویل استعمال کے دوران اس کے پیندے کو چھوٹی انگلی سے سہارا دینا معمولی درد سے لے کر انگلی کو ٹیڑھا یا مفلوج کرنے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔محققین نے خبردار کیا ہےکہاس عادت کو جلد از جلد ترک کریں اور طویل استعمال کے دوران ہاتھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آرام ضرور دیں۔

چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید امریکی ماہرین کی تحقیق میں حیرت انگیز نتائج

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!