جس دن حضرت محمد ؐ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا

حضرت محمد ؐ

لاہور (کاینات نیوز)  نامور کالم نگار نواز خان میرانی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہماری عوام بے حد پریشان ہے، کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، کبھی چاند گرہن ، اورکبھی سورج گرہن ختم ہونے کا نام نہیں لیتا، میں آپ سے پوچھتا ہوں؟ کہ کیا یہ رب کی نافرمانی کا صلہ ہے کیونکہ ہمارے نبی محترم کا فرمان ہے،

کہ مسلمان کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا؟ اب آپ دل میں سوچیں، اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ ہم میں عوام سے کون جھوٹ پہ جھوٹ بولتا جارہا ہے۔ ”یوٹرن“ انگریزی میں بول دینے سے جھوٹ سچ نہیں ہوجاتا، میں یہ نہیں کہتا کہ میری تحریر کا غلط مطلب لیا جائے، کہ حضور کے صاحبزادے حضرت ابراہیم ؓ کا انتقال سورج گرہن والے دن ہوا تھا، جس پہ حضور انتہائی رنجیدہ ہوکر بہت روئے تھے۔ اور ٹڈی دل کے بارے میری بجائے ابوعبداللہ بسطائی بھی جو بادشاہ یعنی حکمران تھے ان کے عمل سے اندازہ لگالیں کہ اصول باانصاف حکمران کیسے ہوتے ہیں ایک موقعے پر بسطام پر ٹڈی دل امڈ آیا، تمام کھیت اور درخت سیاہ ہوگئے لوگ چلارہے تھے، شیخ بسطامیؓ نے سبب پوچھا ، تو خادم نے بتایا کہ ٹڈی دل کا حملہ ہوا ہے، یہ سن کر آپ چھت پر چڑھ گئے اور آسمان کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوگئے۔ حکمران کو چھت پر کھڑا دیکھ ٹڈی دل ختم ہونا شروع ہوگیا، ظہر تک فضا صاف ہونا شروع ہوگئی اور کسی کو گھاس کے تنکے برابر بھی نقصان نہ پہنچا۔قارئین…. اگر یہ صورت حال دیکھ کر جس سے وطن کا ہر کسان پریشان ہے، اگر عمران خان ایوان سے نکل کر ویران جگہ پر کسی بستی کے کسان کے گھر کی چھت پر چڑھ کر ایسی کرامت نہیں دکھا سکتے…. تو کیا فواد چودھری، اسد عمر ، فیصل واوڈا، فیصل سلطان یا شیخ رشید ایسا کرسکتے ہیں؟ اگرحکم ہو، تو میں حکمرانوں کے ایسے بے شمار واقعات لکھنے کو تیار ہوں، ان شاءاللہ

آسمانی بجلی اگرزمین پرگرے توکیاہوتاہے؟جانیئے ایک حیرت انگیز تحقیق

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!