میں اپنے گناہ دھلوانا چاہتی ہوں۔۔۔۔ اداکارہ صدف کنول کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام

صدف کنول

کراچی (کائنات نیوز)  مئی میں سپر ماڈل صدف کنول نے ٹی وی ایکٹر شہروز سبزواری سے شادی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر جیسے طوفان آگیا ۔ نئے شادی شدہ جوڑے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صدف اور شہروز کی شادی بہت سادگی سے لاک ڈاؤن میں ہوئی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے تنقیدکا نشانہ صدف کنول کو بنایا

اور شہروز سبزواری کی پہلی شادی کی نا کامی کا بھی الزام لگا یا۔شادی کے بعد یہ دونو ں اسٹارز پہلی مرتبہ ساتھ ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران دیکھے گئے جہاں انھوں نے اس تما م معاملے کے بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ صدف نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی سے چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کم لوگوں کی موجودگی میں ہو۔سپرماڈل و اداکارہ سے شادی کے بعد ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہم تو اس ساری نفرت پر ہنسے اور ہمیں کوئی فرق ہی نہیں پڑا۔ذاتی نوعیت کے حملوں سے متعلق سوال پر صدف نے کہا کہ کیا آپ کو میرے چہرے سے یا انداز سے محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے کوئی فرق پڑا ہوگا۔اداکارہ کا کہنا ہےکہ ان کے پاس ان کے شوہر ہیں، اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے انہیں فرق بالکل نہیں پڑتا۔آخر میں صدف نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں لوگ مزید بولیں تاکہ میرے گناہ دھلیں۔

اداکارہ سنی لیون کے بعد فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ کی بالی ووڈ میں اینٹری

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!