معروف گلوکار عطاء اللہ کے انتقال کی خبریں۔۔ حقیقت کیا ہے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

عطاء اللہ

اسلام آباد(کائنات نیوز) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال سے متعلق زیرِگردش خبروں کی تردید کردی۔رواں برس اپریل میں سوشل میڈیا پر معروف گلوکار عطاءاللّہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی تھیں جس کے بعد عطاءاللّہ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی

جس میں انہوں نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔اب گزشتہ روز سے ایک بار پھر عطاء اللّہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں جس کے بعد گلوکار نے ان خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے اپنے فیس بک پر اپنے پیغامات جاری کیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عطاء اللّہ خان عیسیٰ خیلوی نے لکھا کہ ’اب دوبارہ سے میرے متعلق کچھ غلط خبریں زیرِ گردش ہیں لیکن الحمداللّہ میں آپ سب کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!