بھارتی پاکستانیوں سے زیادہ اچھے ہیں ، انشا اللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی

بھارتی پاکستانیوں

اسلام آباد (کائنات نیوز)  سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس کی کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہری پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے کبھی مجھے طعنہ نہیں دیا۔ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں سابق پاکستانی عدنان سمیع

جو کہ اب بھارتی شہری ہیں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس سب پر معذرت چاہتی ہوں جو میں آپ سے متعلق پہلے کہہ چکی ہوں۔ رابی پیرزادہ نے عدنان سمیع کے لیے مزید لکھا کہ پاکستانی قوم کو ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ آپ کی آواز یا میری مصوری کی شکل میں یہاں موجود ہے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ بھی انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔ بھارتی پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں،میں بھی جلد پاکستان چھوڑ دوں گی،رابی پیر زادہاس ٹویٹ کے جواب میں سابق پاکستانی بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے لکھا کہ آپ جہاں بھی جائیں اللہ سبحان وتعالیٰ آپ کا مددگار ہو اور آپ ہمیشہ خوش رہیں، جہاں بھی رہیں میں آپ کی حفاظت کے لیے دعاگو ہوں۔ یاد رہے کچھ عرصہ قبل رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز اور گلوکاری سے کنارہ کشی کر کے زندگی اسلام کی راہ پر گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

بریکنگ نیوز: شرم و حیا کی تمام حدیں پار، نامور پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!