عروسی جوڑا پہنے دلہنوں کاانوکھا احتجاج، پابندیوں کے بغیر شادی کی اجازت دی جائے

دلہنوں کاانوکھا احتجاج

روم(کائنات نیوز) کورونا وائرس کی وبا نے جہاں نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے وہیں اس کا اثر شادیوں کی تقریبات پر بھی پڑا ہے۔ کئی ممالک میں شادی کی تقریبات پر بالکل پابندی ہے۔ کہیں تقریب میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اٹلی میں دلہنیں عروسی ملبوسات پہن کر شادی کی تقریبات پر کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے لیے باہر نکل آئی ہیں۔اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جا سکتے اور مختصر تقریبات بھی احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر منعقد نہیں کی سکتیں۔

شادی کے بعد عورتوں کے وزن میں کیوں اضافہ ہوتا ہے، وجہ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!