مون سون بارشوں کے باعث 10اضلاع کو ہائی رسک قراردیدیا

بارشوں

پشاور(کائنات نئوز) مون سون بارشوں کے باعث 10اضلاع کو ہائی رسک قراردیدیا ہے ۔ شدید بارشوں ، آندھی اور طوفان کے باعث دس اضلاع میں حفاظتی پلان مرتب کرلیا گیا ہے آئندہ ہفتے سے ممکنہ طورپر دس اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث خطرناک صورتحال کے باعث پیشیگی ایمر جنسی پلان بھی جاری کردیاہے

حفاظتی اقدامات کے تحت ادویات کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیلئے ہسپتالوں کے سربراہوں او رضلعی محکمہ صحت کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے کے دساضلاع میں آئندہ ہفتے سے شدید بارشوں ، آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے لئے حفاظتی اقدامات قبل از وقت شروع کئے گئے ہیں۔

پشاور میں ایک نوجوان لڑکا لڑکی بغیر جنازے اور کفن کے دفنا دیے گئے ایسا کیا ہوا تھا، لرزہ خیز خبر

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!