رنگ استعمال کئے بغیر سفید بالوں سے نجات حاصل کرنے کا آسان ترین اور آزمودہ قدرتی نسخہ

سفید بالوں

کائنات نیوز! سفید ہوتے بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے آج کل بازار میں طرح طرح کی چیزیں دستیاب ہیں لیکن ان میں خطرناک کیمیکلز کی وجہ سے یہ نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ آپ کی نظر کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ بالوں کی خوبصورت سیاہ رنگت کے لئے وہ قدرتی اشیاءاستعمال کریں جو نہ صرف تمام مصنوعی اشیاءسے زیادہ طاقتور ہیں

بلکہ مکمل طور پر محفوظ بھی ہیں۔ یہ قدرتی اشیاءدرج ذیل ہیں، جو سستی بھی ہیں اور بآسانی دستیاب بھی ہیں-1 آملہ:بالوں کو سیاہ کرنے والیاکثر مصنوعات میں آملے کے استعمال کا دعوٰی کیا جاتا ہے، تو کیوں نہ آپ اصلی آملہ ہی استعمال کرلیں۔ اس میں وٹامن سی اور میلانین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، جو بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرتا ہے۔ اس کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کچھ آملہ پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں ملا لیں اور اس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں، حتیٰ کہ تیل ابلنے لگے۔ اب اسے چولہے سے اتارلیں اور اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسے اپنے بالوں پر 30 سے 40 منٹ تک لگا کر رکھیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو حسب ضرورت جاری رکھ سکتے ہیں

خوشخبری!ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کے علاوہ گھر میں موجود یہ چیزکھائیں وزن میں کمی لائیں

اپنی رائے کا اظہار کریں