راولپنڈی : خوبصورت بس ہوسٹس کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

راولپنڈی(کائنات نیوز)  خاتون بس ہوسٹس کو شادی کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک غلط کاری کا نشانہ بنایا جاتا رہا، شادی شدہ اور طلاق یافتہ 2 بچوں کی ماں کو شادی شدہ شخص نے مختلف لالچ اور جھانسے دے کر اپنے فریب کا شکار بنایا اور مقصد پورا ہونے اور خاتون کے پریگننٹ ہونے پر غائب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم معظم نے شادی کا جھانسہ دے کر بس ہوسٹس کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھایا اور خاتون کے پریگنینٹ ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ راولپنڈی میں تھانہ پیرودہائی پولیس نے ملزم معظم کو عدالت میں پیش کرکے 3 روزہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بس ہوسٹس کو پلاٹ دلوانے کا بھی جھانسہ دیا جس کے لیے خاتون سے 8 لاکھ روپے اور زیورات لے کر پلاٹ کے جعلی کاغذات بنائے۔ ملزم بھی شادی شدہ ہے جبکہ متاثرہ خاتون 2011 سے طلاق یافتہ اور 2 بچیوں کی ماں ہے۔مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا اور کئی مرتبہ اس سے تعلقات قائم کیے جب کہ بس ہوسٹس حاملہ ہوئی تو ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے کاروائی کرکے روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اور اسکے خلاف غلط کاری ، دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں انوکھی چوری، چور کیا کچھ لے اڑے؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!