کوروناوائر س کے پھیلائوکے دوران دوبارہ سکول کھولنےکی مخالفت کردی گئی

سکول

واشنگٹن (کائنات نئوز) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران دوبارہ سکول کھول کر بچوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انہیں خطرے میں ڈال رہے ہی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نینسی پیلوسی نے گزشتہ روز کورونا وائر کے پھیلاؤ کے دوران خزاں میں ملک بھر کے سکول دوبارہ کھولنے

اور بعض ریاستوں میں بہت جلد معاشی سرگرمیاں بحال کرنے پر امریکی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بعض ریاستوں کی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور سکولدوبارہ کھولنے کے لیے وبائی امراض کے مراکز کے تحت صحت قواعد و ضوابط طے کر سکتی ہے اور اگر قواعد و ضوابط ہیں تو ان پر لازمی عمل درآمد بھی ہونا چاہیے کیونکہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ سکول دوبارہ کھلیں اور ہمارے بچے سکول جائیں، تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں اور بچوں کو بحفاظت جانا چاہیے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے عروج کے دوران دوبارہ سکول کھول کر ہمارے بچوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انہیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

جو جو پاکستانی قربانی کیلئے مویشی خریدنا چاہتے ہیں وہ یہ خبر پڑھ لیں ، حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!