گیلے بالوں کے ساتھ سونا صحت کیلئےکتنا خطرناک ہو سکتا ہے،جانیں

کائنات نیوز! بہت سے لوگ رات کو سونے سے پہلے نہانا پسند کرتے ہیں اور یہ ایک اچھی عادت بھی ہے مگر اگر آپ نہا کر گیلے بالوں سمیت سو جاتے ہیں تو آپ کی یہ عادت آپکے اور آپ کے بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور اس آرٹیکل میں ہم 10 ایسی وجوہات کا ذکر کریں گے جو گیلے بالوں سمیت سونے سے پیدا ہوتی ہیں۔

نمبر 1 گیلے بال سمیت سونا سر کی جلد میں جلن اور خارش پیدا کرتا ہے

خارش

گیلے بال سمیت سونے سے سر کے بال جلد خُشک نہیں ہوتے اور بالوں کا گیلا رہنا سر کی جلد کی بہت سی بیماریوں کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جس میں خُشکی سکری سمیت جلد کے سیلز کا مُردہ ہونا شامل ہے اور یہ بیماریاں بالوں کو کمزور بنا کر اُن کا گھنا پن ختم کرتی ہیں ان سے بال گرتے ہیں اور سر میں خارش رہتی ہے۔

نمبر 2 بالوں کو گرہ لگ جاتی ہے

سونے سے پہلے گیلے بالوں کو اچھی طرح خُشک کر کے سونا چاہیے وگرنہ بالوں میں گرہیں لگ جاتی ہیں اور یہ گرہیں صبح برش یا کنگھا کرنے کے دوران جہاں بال توڑ دیتی ہیں وہاں بالوں کے سرے کنگھے سے کھنچنے سے بال باریک ہوکر مُردہ ہو جاتے ہیں۔

نمبر 3 اس سے سر درد پیدا ہو سکتا ہے

سردرد

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلے بالوں کیسساتھ سونے سے سر کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اور صبح اُٹھنے پر جب جسم وارم اپ کرتا ہے تو اس سے سردرد پیدا ہو سکتی ہے اور اگر آپ گیلے بالوں کو تولیے وغیرہ سے ڈھانپ کر سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت بالوں کیساتھ آپ کی گردن اور کندھوں میں بھی درد پیدا کرسکتی ہے۔

نمبر 4 صحت مند بالوں کے پیدا ہونے کی مقدار کم ہو جاتی ہے

گیلے بال سر کی جلد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں وہ بالوں کو کمزور کرتے ہیں اور بال گرنے لگتے ہیں اور چونکہ گیلے سر سونے والوں کی سر کی جلد نئے بالوں کو مناسب خوراک مہیا نہیں کرپاتی اس لیے نئے اور مضبوط بال اُگنا بند ہو جاتے ہیں۔

نمبر 5 قوت مدافعت میں کمی پیدا ہوتی ہے

قوتومدافعت

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلے سر سونے سے انسانی جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہوتا ہے جس سے جسم کے نزلہ کھانسی بخار میں مبتلہ ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

نمبر 6 بالوں کے سرے گھنگریالے ہوجاتے ہیں

گیلے سر سونے سے بال گیلے ہوکر تکیے کے نیچے دب جاتے ہیں اور اس سے جہاں مزید کئی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں وہاں اس سے بالوں میں گھنگرا پن پیدا ہوتا ہے جو برش کرنے سے بھی دُور نہیں ہوتا ۔

نمبر 7 بالوں کو دوشاخہ کر دیتا ہے

گیلے بال بالوں کے سروں کے دو شاخہ ہونی کی سب سے بڑی وجہ ہے جسکی کی وجہ سے آپ کو اپنے بال بار بار کٹوانے پڑتے ہیں اور آپ اپنے ہیر کٹ کی مناسبت سے مناسب بال پیدا نہیں کرپاتے۔

نمبر 8 یہ چہرے اور گردن کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے

 

گیلے بالوں کے ساتھ سوتے وقت جب یہ بال آپ کی گردن یا چہرے پر پڑے ہوتے ہیں اور کمرے اور آپ کے جسم کے درجہ حرارت کی وجہ سے یہ جلد خراب کرنے والے بیکٹریا کو دعوت دیتے ہیں کہ اُس جگہ وہ اپنی افزائش کرے اور جب وہ اپنی افزائش کرتا ہے تو صرف سر کی جلد ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ آپ کی گردن اور چہرے کی جلد پر بھی الجھن پیدا ہوتی ہے جس سے جلن خارش اور جلد کا سُرخ ہونا وغیرہ نمودار ہوتا ہے۔

نمبر 9 بال بنانے میں زیادہ دقت ہوتی ہے

بال

صبح جب گیلے سر سوکر اُٹھنے والے نہا کر بال بناتے ہیں تو اُن کو اُنہیں سٹائل دینے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور مجبوراً وہ اس کام کے لیے کاسمیٹکس کا استعمال کرنا شروع کرتے ہیں اور ان ہیر کامسیٹکیس میں شامل کیمکلز بالوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔

نمبر 10 چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہو سکتے ہیں

کیل مہسے

گیلے بالوں میں پیدا ہونے والا بیکٹریا چہرے کی جلد پر کیل مہاسے وغیرہ پیدا کرتا ہے اور چہرے پر ایکنی پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ہماری 11 عادتیں جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں،جانیں

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!