چھوٹے بچوں کو فیس ماسک پہنانا نقصان دہ ہےیانہیں؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کائنات نئوز! کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن وہیں سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایسے دو زمروں کا تعین کیا ہے جنہیں حفاظتی ماسک استعمال کرنا ضروری نہیں ہے

۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا ہے کہ دو زمرے ایسے ہیں جن سے تعلق رکھنے والوں کو ڈاکٹرز کی جانب سے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیا جارہا ہے۔سعودی ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دو برس سے کمعمر کے بچوں کو حفاظتی ماسک نہ پہنایا جائے، کیونکہ چھوٹی سی غلطی سے انہیں ماسک کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سک ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو بھی حفاظتی ماسک کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ سعودی شہری اور ملک میں مقیم غیرملکی افراد جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ حفاظتی ماسک کے استعمال کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ طلب کریں۔وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بچے ہوں یا سانس کے امراض میں مبتلا افراد دونوں کے لئے حفاظتی ماسک کے استعمال سے زیادہ دیگر احتیاطی تدابیر جیسے سماجی فاصلے کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ایک سنار کے انتقال کے بعد اس کا خاندان مصیبت میں پڑ گیا.کھانے کے بھی لالے پڑ گئے.

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!