کالی مرچ کے پانچ دانے کھانے کا ٹائم اور طریقہ فائدہ ایسا کہ آنکھیں کھلی رہ جائیں

کالی مرچ

کائنات نیوز! کالی مرچ کا نام کس نے نہیں سنا ہوگا ۔ یہ دنیا بھر میں عام استعمال کی جانے والی اور باآسانی دستیاب مرچ ہے ۔ کالی مرچ کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے ۔۔ کالی مرچ دراصل ایک پھل دار بیل ہوتی ہے جسے کاشت کرنے کا مقصد اس کا پھل حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ اسے خشک کرنے کے بعد مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

۔ کالی مرچ کا کھانوں میں استعمال صدیوں سے جاری ہے ۔ یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی اقسام کی بیماریوں اور نقصان پہنچانے والے جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔ قبل از مسیح سے اسے ادویاتی طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ یوں تو کالی مرچ سے جسم کو لاتعداد فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ معدے کے لیے خاص طور سے بے حد مفید ہے ۔۔ کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سیپٹک، اینٹی فنگل اور اینٹی ٹیومر خصوصیات ہوتی ہیں ۔

یہ معدے میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کو ہونے سے روکتا ہے ۔ پیٹ کی گرمی ، بھوک نہ لگنے اور جگر کو صاف کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔۔ کالی مرچ میں موجود پائپ رائن لبلبہ اور آنتوں میں موجود ہضم کرنے میں معاون انزائمز کی گردش کو تیز کردیتاہے ۔ اس کے علاوہ سیاہ مرچ جگر میں پت اور اس سے بننے والے ایسڈ کو بھی بڑھاتی ہے جو آنتوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔۔ کالی مرچ مختلف تیل اور کیمیکلز کی وجہ سے جسم میں بننے والے اسحال یا ڈائریا کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے ۔

اس سے اعصابی نظام تیز ہوتا ہےاور پیٹ کے کیڑے مرتے ہیں ۔ کالی مرچ کھانے سے جسم میں پسینہ بنتا ہے جس سے جسم کادرجہ حرارت کم ہو جاتا ہے ۔کالی مرچ کو معدے کے مختلف مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کرنے کے چند آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں : *گیسٹرک کے مرض کے لیے ایک کپ پانی میں آدھا لیمبو نچوڑ لیں ۔ اب اس میں ایک چٹکی۔ کالی مرچ پاؤڈر ڈال دیں ۔ اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں ۔

معدے کو کافی آرام ملے گا ۔ *اگر کھانا ہضم کرنے میں دیر لگتی ہو تو پسی ہوئی۔ کالی مرچ، سونٹھ کا پاؤڈر، پسا ہوا زیرہ اور نمک برابر کی مقدار میں مکس کر لیں ۔ اس چورن کو دن میں دو بار کھانے کے بعد گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ معدہ کھانا جلدی ہضم کرے گا ۔اگر پیٹ میں گیس بن جاتی ہو تو لسی کی ملائی ہٹا کر اس میں ایک چٹکی ۔کالی مرچ اور ایک چٹکی پسا ہوا زیرہ ملا کر پی لیں ۔ اس کے علاوہ کھانا پکانے میں بھی اگر لال مرچ کی جگہ۔ کالی مرچ کا استعمال کیا جائے تو یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے ۔ ۔کالی مرچ نہ صرف پیٹ سے گیس ختم کرتی ہے بلکہ مزید گیس بننے سے بھی روکتی ہے ۔*بھوک کم لگتی ہو تو آدھا چھوٹا چمچ کالی مرچ اور ایک بڑا چمچ شہد ملا کر کھالیں۔ روزانہ اس نسخے پر عمل کرنے سے بھوک لگنے لگے گی۔ بھوک بڑھانے کے لیے کھانے میں ۔کالی مرچ کا استعمال مفید ہے ۔ *پیٹ میں کیڑے ہوجانا ایک عام اصطلاح ہے

جسے معدے کی بیماریوں میں ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے ۔ اکثر بچوں کو یہ تکلیف ہو جاتی ہے ۔ یہ بڑی آنت میں ہونا والا ایک ایسا انفیکشن ہوتا ہے جس سے کھانا سہی طرح ہضم نہیں ہوپاتا جس کے باعث پیٹ میں درد رہنے لگتا ہے ۔ یہ درد رات کے وقت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ کالی مرچ پیٹ کے کیڑے مارنے میں کا رآمد ہے ۔ ایک گلاس لسی (ملائی ہٹا کر)لیں۔ اس میں تھوڑی سی پسی کالی مرچ شامل کرلیں۔ اسے نہار منہ پینے سے پیٹ کی یہ تکلیف دور ہوجائے گی ۔ *فوڈ پوائزننگ یا الٹی کی شکایت ہو توچٹکی بھر پسی کالی مرچ ایک چھوٹے چمچ مکھن میں ملا کر رکھ لیں ۔ اس کی تھوڑی تھوڑی مقدار وقفے وقفے سے استعمال کریں ۔ یہ نسخہ اسحال یا ڈائریا کے مرض میں بھی فائدہ کرتا ہے ۔ *۔کالی مرچ قبض کے مریضوں کے لیے بھی فائدے مند ہے ۔ قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے کھانوں میں ۔کالی مرچ کا استعمال بڑھائیں

ہماری 11 عادتیں جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں،جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں