مہاراشٹر(کائنات نیوز) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص کو بوتل میں پٹرول نہ ملنے پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے پٹرول پمپکے مالک کے دفتر میں تین سانپ چھوڑ دیے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ یہ شخص پٹرول پمپ کے مالک کے دفتر کی طرف جا رہا ہے اور اپنے تھیلے میں سے ایک بڑا سانپ نکال کر اسے دفتر کے اندر چھوڑ رہا ہے جہاں موجود عورت اسے دیکھتے ہیں باہرنکل جاتی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں