ماڈل جنت مرزا کی غیر اخلاقی تصاویر کی اصل کہانی کیا ہے؟ حقائق منظر عام پر

ماڈل جنت مرزا

لاہور(کائنات نیوز)  ٹک ٹاک سٹاراور ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ حاسدین اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا جاری ہوا اکاؤنٹ پر پابندی ہی لگوادی گئی۔

جنت مرزا نے لکھا کہ اب جب میری فلم آرہی ہے تو تصویریں فوٹو شاپ کر کے جعلی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصویریں لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کرلو۔‘جنت مرزا نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ اس وقت وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ مل کر حاسدین کا مقابلہ کرسکیں۔

لاکھ روپے کا وہ لباس جسے آپ پہن نہیں سکتے، مگر اسکی خاص بات کیا ہے؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!