اب بل جمع نہ کروانے پر بجلی نہیں کاٹی جائے گی،حکو مت پاکستان نے بجلی صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

بجلی نہیں کاٹی

کراچی (کائنات نیوز)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے کراچی میں دفترقائم کردیا۔نیپرا کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کراچی میں قائم دفتر میں درج کراسکتے ہیں۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق نیپرا دفتر کی جانب سے متنازع بلوں کافیصلہ  ہونے تک صارف کے الیکٹرک کا بل جمع نہیں کرائےگا۔کے الیکٹرک کا لوڈ شیڈنگ کیلئے نیا بہانہ، بن قاسم پلانٹ میں خرابی کا دعویٰ کر دیا گیا ۔کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون؟ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی اور جس پر رد عمل دیتے ہوئےوزیراعظم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لےلیا، مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ متنازع بل کافیصلہ آنے تک کے الیکٹرک صارف کی بجلی بھی منقطع نہیں کرےگی۔واضح رہےکہ کراچی میں 8 سے 10 گھنٹے کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جب کہ بجلی کی بندش سے پانی کا بحران بھی جنم لے چکا ہے اور کے الیکٹرک نے فیول و گیس کی کمی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا جب کہ نیپرا کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کی تحقیقات کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نوٹس اور گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کے دعووں کے باوجود کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کی شکایات ہیں اور بجلی کے بغیر شہر میں زندگی کا ہر شعبہ جام ہوکر رہ گیا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کا کمال، بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!