نجی ہسپتال میں مرد زچگی آپریشن کرنے لگے، خواتین کی ویڈیو بنائے جانے کا بھی انکشاف

پشاور(کائنات نیوز) کرک کے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گائنا کالوجسٹ کی بجائے جنرل سرجن آپریشن کرنے لگے، جبکہ آپریشن تھیٹر میں خواتین کی ویڈیو ز بھی بنتی رہی، خواتین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی، ہیلتھ کیئر کمیشن نے کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے

کرک کے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گائناکالوجسٹ کی بجائے جنرل سرجن آپریشن کررہے ہیں، آپریشن تھیٹر میں خواتین ڈاکٹرز کی بجائے مرد ڈاکٹرز کی موجودگی اورآپریشن تھیٹر میں خواتین کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ،جواب سوشل میڈیاپروائرل ہونے لگی ہیں،خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہونے اورنجی ہسپتال کی غفلت پر ایک ہفتے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکار جاگ گئے، ہیلتھ کئیر کمیشن نے کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سیل کرکے مقدمہ درج کر لیاہے۔

کورونا وائرس کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دلہنوں کا احتجاج

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!