خبردار! ایسی گرمی پڑے گی جو انسانی جسم کی برداشت سے بھی باہر ہو گی، ماہرین کی تہلکہ خیز وارننگ

گرمی پڑے گی

کراچی (کائنات نیوز) دنیا بھر میں لاکھوں افراد شدید گرمی میں رہنے پر مجبور ہو سکتے ہیں، مستقبل میں موسم انسانوں کی ’برداشت سے زیادہ گرم‘ ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر ہم عالمی حدت بڑھانے والے کام کرتے رہے تو جلد یا بدیر دنیا کے گرم ترین علاقوں میں صورتحال ہوجائے گی کہ وہ ہمارے رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

ہیٹ سٹریس یا گرمی کے دباؤ کی اس خطرناک حالت میں انسانی عضو کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں اکثر افراد ایسی نوکریاں کرتے ہیں جن کے دوران انھیں ایسے حالات میں کام کرنا پڑتا ہے جو ان کی جان بھی لے سکتے ہیں۔اس میں کھیتوں میں یا کھلے آسمان تلے کام کرنا، دفاتر، فیکٹریوں اور اسپتالوں کے اندر رہنا شامل ہیں۔موسم گرما کے دوران گلوبل وارمنگ یعنی عالمی حدت اس حد تک بڑھ سکتی ہے کہ ’انسانوں کے لیے کام کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔‘ جب ہم نے ڈاکٹر جِمی لی سے بات کی تو ان کی عینک بھاپ سے دھندلی ہو چکی تھی اور ان کی گردن سے پسینہ ٹپک رہا تھا۔

PIAکا ہوٹل روزویلٹ بکنے کے قریب ! کونسی طاقتور امریکی شخصیت عالی شان ہوٹل خریدنا چاہتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!