سندھ میں چمگادڑوں نے یلغار کر دی، سائز4سے 5فٹ تک منہ کتے سے مشابہہ ، عوام خوف و ہراس کا شکار

چھاچھرو (کائنات نیوز) سندھ کے قحط سالی کے شکار ضلع تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی چمگادڑوں نے یلغار کر دی ہے،4 سے 5 فٹ بڑی ہیبت ناک چمگادڑوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔شہریوں کے مطابق چھاچھرو شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اور خوفناک چمگادڑیں درختوں اور دیگر جگہوں پر لٹکی ہوئی ہیں

۔ان چمگادڑوں کے منہ کتے سے مشابہ اور بڑے ہیں، شہریوں نے فائرنگ کر کے متعدد چمگادڑوں کو مار ڈالا ہے۔فائرنگ کی آوازیں سن کر درجنوں چمگادڑیں ڈر کر ویرانوں میں نکل گئی ہیں۔بڑی بڑی چمگادڑوں کو دیکھ کر چھاچھروکے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اب کوئی بچوں کو ملازم رکھ کر دکھائے، بچوں کی حفاظت کیلئے حکومت کا شاندار اقدام

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!