جلدی امراض ، سانس کی بیماریاں! سینی ٹائیزر استعمال کرنے کے نقصانات سامنے آگئے

کائنات نیوز! سینی ٹائیزر کا زیادہ استعمال جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جہاں ماہرین عوام کو پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کے ساتھ سینی ٹائیزر کا استعمال کرنے کی تلقین کررہے ہیں وہیں ماہرین امراض جلد نے شہریوں کا آگاہ کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے زیادہ استعمال سے جلدی خارش کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سینی ٹائزر کے مستقل استعمال سے سانس کی بیماری بھی ہوجاتی ہے۔ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے کہ ہاتھ اور منہ دھونے کیلئےصابن اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، سینی ٹائزر کا استعمال پانی اور صابن نہ ہونے کی صورت میں کیا جائے۔واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سےملک بھر میں سینی ٹائزر کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔

مرد حضرات کی خوبصورتی کیلئے 6 آموزضروری ٹپس،آپ بھی جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!