کیا 2021ء میں دنیا ختم ہوجائے گی !حضرت عیسی ؑ کا دنیا میں نزول کب ہونےوالا ہے؟ مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

کائنات نیوز! بائبل کے اسکالرز نے کتاب کے ذریعے دنیا کےخاتمے کا تہلکہ خیز دعوی کر دیا ہے ۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق اسکالرز کا کہنا ہے کہ بائبل میں خفیہ کوڈ کا ایک نیٹ ورک ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا 2021میں ختم ہو جائے گی ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دعویٰ کرنے والی ٹیم میں صرف مسیحی و یہودی اسکالرز ہی نہیں بلکہ

ریاضی دان اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق خفیہ کوڈ کا یہ نیٹ ورک اصل بائبل میں ہے جو ہیبریو زبان میں خدان کی طرف سے بھیجی گئی ۔ ان کوڈز کے ذریعے خدان نے لوگوں کو کچھ خفیہ پیغامات دیئے ۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کوڈز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن جیت کر امریکاکا صدر بننا ہولو کاسٹ کے متعلق وارننگ ، نائن الیون کے سانحے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کی اطلاع اور ایران کی طرف سے یوکرین کا مسافر طیارہ گرائے جانے سمیت دیگر باتوں کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں ۔ اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کوڈز کے مرکز میں دنیا کے خاتمے اور مسیحا کی آمد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں واقعات 2021ء میں ہو نگے ۔ یہ کوڈ بائبل کے لفظوں کو اعداد میں تبدیل کر کے ریاضی دانوں نے دریافت کیے ہیں اور اسکالرز اور پروفیسرز کے ساتھ مل کر ان کو پڑھنے کی سعی کی ہے ۔

ہزاروں روپے میں ہونے والا کام خواتین گھر میں مفت میں کر سکتی ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!