لو جی اتناتوحکومت بھی نہیں کماتی،امیرترین آدمی کی دولت میں ایک دن میں کتنااضافہ ہوگیا،جا ن کرسب حیران

واشنگٹن (آن لائن نیوز )آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ اور ارب پتی جیف بیزوس کی دولت میں ایک دن میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ کسی بھی فرد کے لیے ایک دن کی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت خطرے میں ہے لیکن اس وبا سے اگر کسی کو صحیح معنوں میں فائدہ ہوا ہے تو

وہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو ہوا ہے۔ بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اس سال اپنی قدر میں 74 ارب ڈالرز تا 189.3 ارب ڈالرز اضافہ دیکھا ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کے پیشِ نظر تمام تر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس ضمن میں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کافی اچھا کام کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں جیف بیزوس نے امریکی فوڈ بینک کو 100 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی، جو کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کو کھانا کھلانے کا کرنے کا کام کر رہا ہے۔

14 لاکھ روپے نقد اور لاکھوں کا سونا لےکر گھر سے بھاگنے والی عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی کا افسوسناک انجام

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!