بچوں کی موجیں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری کے طلباء کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کر دیا گیا

انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری

کوئٹہ(کائنات نیوز)  بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پروموٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 10 ویں اور12 جماعت کے پروموٹ ہونیوالے طالب علم اگلے سال جامع امتحان نہیں دیں گے۔ خیال رہے کہ

اس سے قبل بلوچستان حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو کورونا وائرس کی وبائی مرض کی وجہ سے اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کا نوٹیفکشین جاری نہیں کیا گیا تھا، لیکن اب باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔4 جولائی کو بات کرتے ہوئے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعلی جام کمال خان نے طلباء کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے سمری کی منظوری دے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس کے وزیر اعلی نے اس طرح کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ طلبا کو پروموٹ کرنے کے علاوہ بلوچستان حکومت کی جانب سے بار بار تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ بھی دیا جا رہا تھا، لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں اس وقت کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ کورونا کی صورتحال اب کںٹرول میں آنا شروع ہوئی ہے جس کے بعد اب آہستہ آہستہ چیزیں معمول پر آن شروع ہوئی ہیں۔ اگر کورونا کیسز کی بات کی جائے تو لک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 38افرادزندگی کی بازی ہار گئے ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 تک جا پہنچی۔اعلامیہ کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 51 ہزار 283 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 10 ہزار 468 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5677 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 17لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے، ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں۔این سی اوسی کے مطابق اس وقت 2 ہزار 394 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں

“یہ ایک غریب طالبہ ہے جس نے موم بتی کی روشنی میں پڑھ کر اچھے نمبر حاصل کیے“

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!