گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹس متعارف! اس سے کیا بڑافائدہ ہونے والا ہے ؟ جانئے

کراچی (کائنات نیوز)  سندھ حکومت نے گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹس متعارف کرادیں، نئی نمبرپلیٹس سےگاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹاحاصل کرنا آسان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرز نمبرپلیٹس متعارف کرادیں، ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی نے کہا کہ گاڑیوں کی نئی نمبرپلیٹس این آرٹی سی کےتعاون سے بنائی جائیں گی،

نئی نمبر پلیٹس سےگاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹاحاصل کرناآسان ہوگا۔ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ یہ نمبرپلیٹس کیمرہ ریڈایبل ہوں گی اور 5سیکیورٹی فیچرزہوں گے جبکہ ان میں آرآئی ایف ڈی یعنی ٹریکنگ چپ موجودہوں گی۔شعیب صدیقی نے کہا نمبرپلیٹس میں لیزر سیریل نمبر اور سندھ حکومت کا مونو گرام موجود ہوگا اور ہر پلیٹ کا لیزر انٹیگریٹڈ مارک، پلیٹس پرگرافکس موجودہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نومبرسےسیکیورٹی فیچرزنمبرپلیٹس کااجراشروع ہوجائےگا، پہلےمرحلےمیں نئی رجسٹرڈگاڑیوں کونمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی اور دوسرےمرحلےمیں ٹرانسفرکیلئےلائی گئی گاڑیوں کوجاری ہوگی۔ڈی جی ایکسائز نے کہا تیسرےمرحلےمیں لوگ رضاکارانہ نمبرپلیٹس کےحصول کیلئےآسکتے ہیں، یہ نمبرپلیٹس پنجاب اوربلوچستان میں متعارف ہوچکی ہیں۔یاد رہے سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی فیوچرڈنمبر پلیٹس پر بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ نمبر پلیٹس پر ریٹروریفلیکٹو ورق استعمال کیا جائے گا، 30 جون 2020تک 6 ریجن میں 72 لاکھ 60 ہزار 605 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں 5 لاکھ 71 ہزار 13 موٹرسائیکلز اور 15 لاکھ 59 ہزار 432 نان کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔سندھ کابینہ نےنئےسکیورٹی فیوچرز نمبرپلیٹس متعارف کرانے کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا نمبر پلیٹس کی قیمت کم سے کم ہونی چاہئے

تاکہ کسٹمر پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔کابینہ میں فیصلہ کیا کہ نئی نمبر پلیٹس نومبر تک متعارف ہونی چاہییں، اس حوالے سے نمبر پلیٹس کی مینوفیکچرنگ کا کانٹریکٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی، پرائیوٹ گاڑی کی نمبرپلیٹ کا بنیادی رنگ سفید اور سرکاری گاڑی کے نمبر پلیٹ کا بنیادی رنگ ہرا ہوگ

بریکنگ نیوز: مچھروں کے کاٹنے سے کورونا وائرس کی انسانوں میں منتقلی۔۔۔!!

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!