جہالت کی انتہاء ،پڑوسی ملک میں لوگوں نے ’’کورونا دیوی‘‘ اور ’’کورونا مائی‘‘ کی پوجا شروع کر دی

نئی دہلی (کائنات نیوز) بھارت کا شمار کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں کیا جا رہا ہے اور یہاں کے لوگ وائرس کے خاتمے کے لیے عجیب و غریب حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں خواتین کے ایک گروہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک انوکھی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔

ان خواتین کے گروہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ‘کورونا دیوی’ اور ‘کورونا مائی’ کی پوجا کرنا شروع کر دی اور اس ضمن میں انہوں نے ایک چھوٹی سی جگہ مختص کردی جہاں یہ سب پوجا پاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پھل، سبزیاں اور گُڑ بھی چڑھاتیہیں۔ان خواتین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے پوجا کرنے سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔کورونا دیوی کی پوجا کرنے کے لیے 20 سال سے لے کر 70 سال تک کی خواتین آتی ہیں اور ان تمام خواتین کا یہی ماننا ہے کہ ‘کورونا دیوی’ کی پوجا کرنے سے وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

نوجوان لڑکی نے ریچھ کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کے بھی ہو ش اڑ جائیں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!