چائے والااچانک 50 کروڑ کا مالک بن گیالیکن کیسے ؟

نئی دہلی (کائنات نیوز) بھارتی شہر نئی دہلی میں چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچنے والا آدمی اچانک 50 کروڑ کا مالک بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کروش شھیترا سے تعلق رکھنے والا راج کمار نامی شخص اپنے چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچتا ہے

۔وہ کروڑ پتی کیسے بنا؟ اس کہانی سے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔رپورٹ کے مطابق راج کمار نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کروڑ پتی بننے سے متعلق اپنی کہانی سنائی، اس کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث خراب صورت حال کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس نے بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا، رقم حاصل کرنے کے لئے جب بینک پہنچا تو عملے نے مجھے حیران کردیا۔بینکرز عملے نے چائے فروش کو بتایا کہ ہم آپ کو قرض نہیں دے سکتے کیوں کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پہلے ہی 50 کروڑ روپے موجود ہیں، یہ سن کر راج کمار حیران رہ گیا۔چائے فروش کا کہنا تھا کہ اسے نہیں پتا اس کا بینک اکاؤنٹ اور اس میں پچاس کروڑ کیسے آئے۔

جہالت کی انتہاء ،پڑوسی ملک میں لوگوں نے ’’کورونا دیوی‘‘ اور ’’کورونا مائی‘‘ کی پوجا شروع کر دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!