کرونا کا عذاب بھی انسان کو انسان نہ بنا سکا ، قرنطینہ سینٹر میں 14سالہ بچی سے کے ساتھ ۔۔۔۔ !

کرونا کا عذاب

اسلام آباد (کائنات نیوز ) کرونا کا عذاب بھی انسان کو انسان نہ بنا سکا ، قرنطینہ سینٹر میں 14سالہ بچی سے کے ساتھ ۔۔۔۔ !ویڈیو بھی بنائی گئی ۔۔۔بھارت کے قرنطینہ سینٹرز بھی غیر محفوظ ہیں، جہاں کرونا سے متاثرہ لڑکیوں کی عزت خطرے میں ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جو گینگ ریپ اور خواتین کو زیادتی بنانے کے لحاظ سے بدترین شہر ہے وہاں کے سردار پٹیل کووڈ کیئر سینٹر میں چودہ سالہ کرونا سے متاثرہ لڑکی کو باتھ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں قرنطینہ سینٹر میں موجود دوسرے شخص نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان بھی کرونا کے باعث قرنطینہ سینٹر میں موجود تھے۔ لڑکی نے زیادتی کا شکار ہونے کے بعد ساتھ رہنے والی رشتہ دار کو بتایا جس کے بعد رشتے دار نے پولیس کو شکایت درج کرائی، پولیس نے اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے اور ریپ کرنے والے انیس سالہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعہ پندرہ جولائی کو پیش آیا تھا لیکن خبر اب منظر عام پر آئی ہے، پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

دونوں ملزمان کرونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سے اس وقت تک ادارہ نگہداشت میں رہیں گے جب تک کہ وہ کرونا سے صحتیاب نہیں ہوجاتے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کو دوسرے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزمان کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے ہیں، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

شادی ہونے کے بعد میاں بیوی میں سب سے پہلےکیا تبدیلی آتی ہے؟جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!