طب نبویؐ سے موٹاپے کا آسان علاج جو آج ہم بھول چکے ہیں،صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئرکریں

کائنات نیوز! سب سے بہترین عِلاج اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لَبیب، طبیبوں کے طبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاتجویز فرمودہ ہے ، ” بھوک کے تین حصّے کر لئے جائیں ایک حصّہ غذا ایک حصّہ پانی اور ایک حصّہ ہوا۔” اگر کھانے میں یہ طریقہ اپنا لیاجائے تو اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ کبھی بدن موٹا ہو گا نہ کبھی گیس ، بادی، پیٹ میں گڑ بڑ، قبض وغیرہ کا عارِضہ ۔

مگر ہائے ! لذَّت خورنَفْس کی حیلہ بازیاں منزِل یِہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں>دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مرد و عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔ خواتین کو عموماًبے قاعدگی حیض، زچکی اور غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔جبکہ مرد حضرت کوبھی غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔موٹاپا ایک ایسا مرض ہے جو خاموشی سے کسی تکلیف کے بغیر حملہ آور ہوتا ہے اور مریض کو اس کا علم تب ہوتا ہے جب اس کی شخصیت ماند پڑ جاتی ہے۔اگر آپ اسمارٹ اور سلم ہیں تو آپ کو ایسی نعمت حاصل ہے جس کی مثال نہیں ملتی، اس کے برعکس جو سلم نہیں تو آپ بھی اپنے جسم کو سمارٹ یا سلم بنا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے ہیں جو آپ کے باورچی خانہ میں ہی اشیاء موجود ہیں ، تو حاضر ہیں آپ کیلئے چند گھریلو دیسی آسان نسخے جس پر عمل کرکے آپ محض چند ہفتوں میں مزید اسمارٹ سلم، پرکشش اور جاذب نظر بن سکتے ہیں۔لیکن خواتین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ خوبصورتی نمائش کیلئے نہیں ہوتی بلکہ خوبصورتی کا اظہار جائز اور محرم رشتوں کیلئے ہوتا ہے۔ اس کتابچہ میں دئے گئے نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنے بدن سے زائد چربی کم کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہوجائیں گے

اور خود کو مزید ہلکا پھلکا محسوس کریں گےنسخہ جات:سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔>سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔○

عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔○شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔>○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔○وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔○کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔○گل یا سیمین چائے،اجوائن اور سرکہ(کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں ۔جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں ۔

اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے ۔اس نسخہ کیلئے کُچھ احتیاطی تدابیر:حاملہ اور بریسٹ فیڈ کروانے والی خواتین یہ نسخہ بالکل استعمال نہ کریں۔رمضان میں اگر آپ روزے رکھ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ رمضان کے بعد اس کا استعمال شروع کریں۔

جن بچوں کو بچپن میں یہ چیز کھلائی جاتی ہے، بڑے ہوکر اُن کی طبیعت بے حد غصیلی ہوجاتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں