پولیو کیا ہے، اور یہ مرض کیسے لگتا ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں؟ جانیں

پولیو

کائنات نیوز! پولیو ایک ایسا موذی مرض ہےجو زندگی بھر کے لئے معذوری کا باعث بنتا ہے اور یہ بیماری جان لیوا بھی ہوسکتی ہے، اس کے لئے کوئی علاج دستیاب نہیں ہے مگر اس سے محصوص ویکسین کی مدد سے زندگی بچائی جاسکتی ہے۔بد قسمتی سے پاکستان میں پولیو وائرس جیسے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے

مگر اس حوالے سے علاج اور پولیو سے بچاؤ کے قظرے پلانے کا کام ملک بھر میں جاری ہیں۔پولیو مائلائٹس ایک تیزی سے پھیلنے والی مہلک بیماری ہے جو پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور ٹانگوں اور جسم کے دوسرے اعضاء کے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ بن سکتا ہے یا چند صورتوں میں محض چند گھنٹوں میں موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔پولیو وائرس کسی متاثرہ فرد کے پاخانے سے آلودہ ہوجانے والے پانی یا خوراک میں موجود ہوتا ہے اور منہ کے ذریعے صحت مند افراد کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے، وائرس کی تعداد جسم میں جا کر کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور متاثرہ فرد کے جسم سے ایسی جگہوں پرخارج ہوتا ہے جہاں سے بہ آسانی کسی دوسرے انسانی جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔پولیو کی علامات میں بخار، تھکاوٹ، سر درد، گردن میں اکڑاؤ، متلی اور اعضاء میں درد شامل ہیںجسمانی اعضاء، زیادہ ترٹانگوں میں اچانک کمزوری فالج کا حملہ ہونا، جو زیادہ تر غیر متناسب اور مستقل ہوتا ہے۔پولیو کا خطرہ ہر شخص کے لئے موجود ہے، لیکن پولیو زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے ایسے بچوں کو متاثر کرتا ہے جنہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلائے گئے ہوں۔پولیو کے اثرات میں سے اول یہ کہ پولیو سے متاثر ہونے والے ہر200 افراد میں سے ایک مریض ناقابل علاج فالج (عموماً ٹانگوں میں) کا شکار ہوجاتا ہے

۔پھر دوسرے نمبر پر فالج کا شکار ہونے افراد آتے ہیں جن میں5 سے 10 فیصد وائرس کی وجہ سے اپنے سانس کے پٹھوں کی حرکت بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں۔اور تیسرا یہ کہ پولیو ٹانگوں اور بازوؤں کو مفلوج کرنے کی سبب بھی بنتا ہے جس کا علاج ناممکن ہے اور یہ بچوں کو ہمیشہ کے لئے معذور بنا دیتا ہے

میرےشوہرنہ نہاتے ہیں اورنہ ہی شیو کرتے ہیں! بیوی طلاق لینےکیلئے عدالت پہنچ گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!